اردو

یونیورسٹی گرانٹس کمیٹی (UGC) سیکرٹریٹ کی ویب سائٹ پر صرف مخصوص کارآمد معلومات موجود ہے۔ آپ ہماری ویب سائٹ کے تمام تر مواد تک انگریزی، روایتی چینی یا آسان کردہ چینی میں رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

یونیورسٹی گرانٹس کمیٹی (UGC) سیکرٹریٹ ایک چھوٹا حکومتی محکمہ ہے جس میں عملے کے تقریباً 140 اراکین ہیں، جن میں سے زیادہ تر سول ملازمین ہیں۔ اس کی سربراہی UGC کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے کی جاتی ہے۔ سیکرٹریٹ UGC کو پالیسی اور انتظامی معاونت فراہم کرتا ہے اور ہانگ کانگ میں اعلیٰ تعلیم کی ترقی اور اس کی فنڈنگ کے حوالے سے حکومت کو مشورے دینے کا کام سرانجام دینے میں UGC کی مدد کرتا ہے۔ مزید واضح طور پر، سیکرٹریٹ معاملات کی ایک وسیع رینج کا جائزہ لینے میں UGC کی معاونت کرتا ہے بشمول: دوبارہ ملنے والی گرانٹس اور UGC کی جانب سے فنڈ کردہ یونیورسٹیوں میں طلباء کی تعداد؛ درس و تدریس اور سیکھنے کا معیار؛ تحقیق کے معاملات؛ بین الاقوامیت سازی؛ اور یونیورسٹیوں کے لیے سرمائے کے کاموں کے پروجیکٹس شامل ہیں۔ سیکرٹریٹ UGC کی یونیورسٹیوں کی سرگرمیوں کی کارکردگی اور استطاعت کا بھی جائزہ لینے میں مدد کرتا ہے۔

مزید برآں، UGC سیکرٹریٹ ریسرچ گرانٹس کونسل (RGC) اور کوالٹی ایشورنس کونسل (QAC) کو انتظامی معاونت فراہم کرتا ہے۔ دونوں UGC کی زیر نگرانی نیم خود مختار کونسلز ہیں۔ RGC حکومت کو UGC کے ذریعے تدریسی تحقیق کے شعبے میں ہانگ کانگ کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کی ضروریات کے حوالے سے اور اُن UGC کے فنڈ کردہ اداروں میں تدریسی عملے کی جانب سے ذمہ لیے گئے تدریسی تحقیقی شعبوں کے لیے عطیات کی تقسیم کے حوالے سے رہنمائی کرنے کا ذمہ دار ہے۔ QAC کے لیے، یہ UGC کی جانب سے فنڈ کردہ اداروں میں پہلی ڈگری یا اس سے اوپر کے درجوں میں پیش کیے جانے والے پروگرامز (خواہ کیسے بھی فنڈ کردہ ہوں) کے معیار کی برقراریت کو یقینی بنانے میں UGC کی معاونت کرنے کا عزم رکھتا ہے۔

اگر آپ کے سوالات، تجاویز ہوں اور آپ کوئی آراء دینا چاہتے ہیں، تو سیکرٹریٹ سے اس طرح رابطہ کیا جا سکتا ہے :

پتہ: 7/F., Shui On Centre, 6-8 Harbour Road, Wanchai,
Hong Kong, China
ٹیلی فون: (852) 2524 3987
فیکس: (852) 2845 1596
ای میل: ugc@ugc.edu.hk

نسلی مساوات کا فروغ

مجموعی حکومتی پالیسی کے مطابق، سیکرٹریٹ نسلی امتیاز کے خاتمے اور مختلف نسلوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے مساوی مواقع کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ ہم نے ان اقدامات کی ایک چیک لسٹ تیار کی ہے جو سیکرٹریٹ کی عوامی سروسز تک یکساں رسائی کو فروغ دینے میں مدد کرے گی، جو کہ ذیل میں منسلک ہے۔